Monday May ۲۰, ۲۰۱۹

ایران میں دیے گئے بیان اور امریکہ میڈیا کو دیے گئے انٹرویو پر عمران خان پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، ایاز صادق

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی2019ء) قومی اسمبلی کے سابق سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایران دورے کے موقعہ پر جو بیان دیا اور امریکی میڈیا سے انٹر ویو کے دوران جو کچھ کہا اس پر ان کے خلاف آرٹیکل 6کا اطلاق ہونا چاہیے۔ ایاز صادق ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو دے رہے تھے جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایران مین جو بیان دیا وہ پاکستان کے خلاف چارج شیٹ ہے اور سنگین غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ اگر متعلقہ حلقوں کو عمران کان کے بیان پر اعتراض نہیں تو ہو سکتا ہے کہ ان کے کہنے پر ہی وزیراعظم نے یہ بیان دیا ہو۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کے دورے کے موقعہ پر پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کی زمین کو بھی ایران کے خلاف استعمال کیا جاتا رہا ہے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید شروع کر دی تھی اور اس بیان کو پاکستان کے خلاف غداری قرار دیتے ہوئے استعفے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

About The Author

Related posts