Monday May ۲۰, ۲۰۱۹

طارق باجوہ کی برطرفی بارش کا پہلا قطرہ ہے، اگر ایسے اقدامات ہوتے رہے تو اچھی حکومت کا آغاز ہو سکتا ہے،ماروی میمن

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی2019ء) مسلم لیگ ن کی ناراض رہنماماروی میمن نے تحریک انصاف حکومت کی جانب سے طارق باجوہ کو گورنر سٹیٹ بینک کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر تحریک انصاف کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ طارق باجوہ کی برطرفی بارش کا پہلا قطرہ ہے اور انہیں 8ماہ پہلے ہی ہٹا دیا جانا چاہیے تھا، ماروی میمن نے کہا ہے کہ 8ماہ تک طارق باجوہ کو نہ ہٹانا حکموت کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ مسلم لیگ ن کی ناراض رہنما نے مزید لکھا ہے کہ تمام وزارتوں میں ایسے اقدامات کیے جانے چائیں اور اگر عمران خان نے مزید ایسے اقدامات کیے تو گڈ گورنس آنے کا امکان ہے۔

About The Author

Related posts