Monday May ۲۰, ۲۰۱۹

نواز شریف اور شہباز شریف کے حوالے سے لچک دکھانے پر عمران خان نے شیخ رشید کو سختی سے ٹوک دیا

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کے حوالے سے لچک دکھانے کی کوشش کی تھی لیکن عمران خان نے انہیں  سختی سے روک دیا۔ شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ ان دونوں بھائیوں کی قسمت میں نہ تو پیسہ ہے اور نہ سکون، یہ اگر مر گئے تو ہمارے سر پڑ جائیں گے اس لیے چھوڑیں، انہیں جانے دیں جس پر عمران خان نے سختی سے کہا کہ میں انہیں کسی قیمت پر نہیں چھوڑوں گا۔ شیخ رشید نے بتایا ہے کہ عمران خان نواز شریف اور شہباز شریف کو کسی بھی قیمت پر چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل کی باتیں میرے سامنے ہوئی ہیں، میں نے انہیں ٹی وی پر آمنے سامنے بلایا تو انہوں نے انکار کر دیا۔

یاد رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے حوالے سے ڈیل کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل کر لی ہے اور اب نواز شریف بھی ملک سے باہر چلے جائیں گے جبکہ حکومت نے ایسی کسی بھی ڈیل کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

About The Author

Related posts