Monday May ۲۰, ۲۰۱۹

نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ ،عماد وسیم ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کے دوسرے بہترین باﺅلر بن گئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6مئی 2019ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی آل راﺅنڈر عماد وسیم ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کے دوسرے بہترین باﺅلر بن گئے ہیں ۔ 2سال قبل اس فارمیٹ کے بہترین باﺅلر رہنے والے عماد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی مقابلے میں24رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کرکے اپنے ہم وطن شاداب خان اور برطانوی لیگ سپنر عادل رشید کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنے نام کی ہے، شاداب خان بیماری کے سبب انگلینڈ کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہے اور عادل رشید پاکستان کے خلاف میچ میں کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کرسکے،فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے بھی رینکنگ میں50ویں سے 47ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے۔بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں 65رنز سکور کرکے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے ،انہوں نے اس اننگز کے ساتھ 11پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ896پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں ،حارث سہیل نے میچ میں نصف سنچری سکورکرکے رینکنگ میں218ویں سے141ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *