Monday May ۲۰, ۲۰۱۹

ْجریمی شارڈے اور فیبرس پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے ایسٹورل اوپن ٹین مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

لزبن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 06 مئی2019ء) جریمی شارڈے اور فیبرس مارٹن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ایسٹورل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔

فرانسیسی جوڑی نے ایونٹ کے مینز ڈبلز فائنل میں جونی اومرا اور لیوک بمبرج پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پرتگال میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں جریمی شارڈے اور فیبرس مارٹن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جونی اومرا اور لیوک بمبرج پر مشتمل برطانوی جوڑی کو سیٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 7-6 سے مات دیکر ٹائٹل پر قبضہ جما لیا۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *