Monday May ۲۰, ۲۰۱۹

اینٹی بایوٹکس اور دل کے امراض کے درمیان تعلق دریافت

واشنگٹن: 

ایک سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ بالخصوص خواتین اگر اینٹی بایوٹکس کا بے تحاشا استعمال کرتی ہیں تو اس کا خدشہ ہے کہ وہ آگے چل کر امراضِ قلب کی شکار ہوسکتی ہیں۔

اس تفصیلی سروے میں کئی خواتین کا 8 سالہ سروے کیا گیا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ  40 سے 59  سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین اگر مسلسل  دو ماہ اس سے زائد عرصے تک اینٹی بایوٹکس کا استعمال کریں تو اس سے دل کے امراض میں 32 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے لیکن 20 سے 39 سال کی خواتین میں اینٹی بایوٹکس کے زائد استعمال سے امراضِ قلب کا کوئی تعلق دریافت نہیں ہوا۔

اپنی نوعیت کے اس پہلے سروے میں خواتین میں اینٹی بایوٹکس اور امراضِ قلب کے درمیان تعلق کو نوٹ کیا گیا ہے۔ لیوزیانا میں واقع ٹیولین یونیورسٹی کے ماہر یوریکو ہایئانزا نے یہ تحقیق کی ہے جس میں انہوں نے 8 سال کا عرصہ لگایا ہے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *