ہفتہ 20 جولائی 2019

عالمی بینک تعلیم، بجلی کے ترسیلی نظام کیلئے 46 کروڑ ڈالر قرض دے گا

عالمی بینک تعلیم، بجلی کے ترسیلی نظام کیلئے 46 کروڑ ڈالر قرض دے گا

اسلام آباد: عالمی بینک پاکستان کو تعلیم اور بجلی کے ترسیلی نظام کیلئے 46 کروڑ امریکی ڈالر قرض دے گا۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان میں تعلیمی اصلاحات اور شرح خواندگی بڑھانے اور بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لئے ورلڈ بینک پاکستان کو 46 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا، قرض کی رقم میں سے 40 کروڑ ڈالر (تقریباً 60 ارب روپے) تعلیم پر خرچ کیے جائیں گے۔ ٹیچنگ، کسی خاص شعبے میں ہنرمندی، گریجویڈ افراد کو روزگار میں آسانی کے لئے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ شامل ہے۔ 6 کروڑ ڈالر ساوتھ ایشیا پاور پروجیکٹ میں پیش رفت اور اس منصوبے کے تحت ان ممالک سے پاکستان میں بجلی کی ترسیل کو بہتر بنا ہے۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان کا کہنا ہے کہ دونوں منصوبے پاکستان میں پہلے سے نشاندہی کیے گئے علاقوں میں شروع کئے جائینگے جس کا مقصد معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ 

About The Author

Related posts