جمعرات 27 جون 2019

عہدے کا غلط استعمال، زرتاج گل کا بہن کو ڈائریکٹر نیکٹا تعینات کرنیکا خط سامنے آ گیا

عہدے کا غلط استعمال، زرتاج گل کا بہن کو ڈائریکٹر نیکٹا تعینات کرنیکا خط سامنے آ گیا

لاہور: اختیارات سے تجاوز کے معاملہ پر نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل نے اپنے آفس اور سرکاری عہدے کا غیر قانونی استعمال کیا۔ زرتاج گل نے اپنی ہمشیرہ شبنم گل کو ڈائریکٹر نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی تعیناتی کے لئے خط لکھا۔

دنیا نیوز کے مطابق زرتاج گل کی بہن کو نوازنے کے لئے ہنگامی طور پر نیکٹا کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا، زرتاج گل نے شبنم گل کو ڈائریکٹر نیکٹا لگوانے کے لئے سیکرٹری داخلہ سے رابطہ کیا، وفاقی سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد خط بھی لکھا گیا۔

About The Author

Related posts