ہفتہ 20 جولائی 2019

برٹش ائیرویز نےہماری حکومت میں آپریشن بحالی کااعلان کیا:مریم اورنگزیب

برٹش ائیرویز نےہماری حکومت میں آپریشن بحالی کااعلان کیا:مریم اورنگزیب

لاہور: ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق حکومت پھر نوازشریف کے کام پر اپنی جھوٹی مہر لگا کر خوش ہو رہی ہے، برٹش ائیرویز نے ن لیگ کی حکومت میں 10 سال بعد آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے برٹش ائیر ویز کے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نالائق حکومت کےدورمیں جو اچھی خبر آئےگی وہ نوازشریف کاتحفہ ہوگا،شکریہ نوازشریف۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے منصوبوں کو عوام اچھی طرح پہچانتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نالائق حکومت کے دور میں جومنصوبہ شروع ہوگا اُس پر نواز شریف کی مہرہو گی۔

About The Author

Related posts