ہفتہ 20 جولائی 2019

بڑے ناموں پر ہاتھ نہ ڈالنے سے کر پشن بڑھی : چیئرمین نیب

بڑے ناموں پر ہاتھ نہ ڈالنے سے کر پشن بڑھی : چیئرمین نیب

اسلام آباد:چیئرمین نیب نے کہا نیب غیر جانبدار ادارہ ہے جو احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھے گا، کرپشن کیخلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، اس سے کرپشن میں بتدریج اضافہ ہوا ،اب ہماری توجہ اور اولین ترجیح میگا کرپشن کے کیسوں پر ہے ، اس کا اثر بتدریج نچلے درجے کی کرپشن کو بھی کم کرے گا،نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا ایک تاثر ہے کہ نیب کی وجہ سے کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو خوف ہے اور یہ ملکی معیشت پر منفی طور پر اثرانداز ہو رہا ہے ، کاروباری برادری اور غیر سرکاری افراد جن کا تعلق پبلک آفس اور پبلک فنڈز سے نہیں ، وہ بلاخوف اور دلجمعی سے اپنا مثبت کام قانون کے مطابق جاری رکھیں، نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اور پبلک فنڈز میں کرپشن کیخلاف ہے ،معیشت کی بہتری کیلئے کام کرنے والوں کیخلاف نہیں ،معیشت کی بہتری کیلئے قانون کے مطابق کام کرنے والوں کو نیب سے کوئی شکایت نہیں ہو گی۔

About The Author

Related posts