ہفتہ 20 جولائی 2019

پاکستانی قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہے، شیخ رشید

پاکستانی قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: وزير ريلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارتی تجزيوں سے کوئی فرق نہيں پڑتا، پاکستانی قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں شيخ رشيد احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمراں خان جیسا کوئی لیڈر ہی نہیں لیکن ان کا مقابلہ ان کیساتھ ہے جن کے ہاتھ گندے ہيں۔

ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ نہیں، پی ٹی آئی سے متعلق سوال ان سے ہی پوچھیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے درخواست کی وہ اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں۔

وزير ريلوے کا کہنا تھا کہ وزيراعظم 30 جون کو سرسيد ايکسپريس کا افتتاح کريںگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈيزل مہنگا ہونے کے باوجود بوجھ عوام پر نہ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ پی ايس او سے معاہدہ ختم ہونے پر فيول ايک روپيہ لٹر سستا مل سکتا ہے۔

About The Author

Related posts