ہفتہ 20 جولائی 2019

شہباز شریف 7 ہفتے لندن میں قیام کے بعد لاہور پہنچ گئے

شہباز شریف 7 ہفتے لندن میں قیام کے بعد لاہور پہنچ گئے

لاہور(نمائندہ یوروپوسٹ) قائد حزب اختلاف شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر مقامی رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وطن واپسی پر شہباز شریف نے اتوار کے روز اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں لندن سے لاہور آمد پر کارکنوں نے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کیے گئے۔

لیگی رہنما احسن اقبال، امیر مقام اور دیگر رہنما بھی کارکنوں کے ہمراہ موجود تھے۔ شہباز شریف نےرہنماؤں سے مصافحہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کارکنوں کے نعروں پر ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

بعد ازاں شہباز شریف قافلے کی صورت میں سخت سیکیورٹی حصار میں اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے، جہاں کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ لیگی قائد دس اپریل کو طبی معائنے کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔ شہباز شریف کو نیب کی جانب سے آشیانہ ہاوسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیس میں تیرہ جون کوعدالت میں طلب کیا 

About The Author

Related posts