ہفتہ 20 جولائی 2019

یب نے سابق ڈی جی نیپرا سیّد انصاف احمد کو گرفتار کر لیا

یب نے سابق ڈی جی نیپرا سیّد انصاف احمد کو گرفتار کر لیا

لاہور : (یوروپوسٹ نیوز) ملکی تاریخ کا بڑا سکینڈل بے نقاب ہو گیا۔ آئی پی پیزسے متعلق 300 ارب کی مبینہ کرپشن سکینڈل میں ایک بڑی گرفتاری کی گئی۔

یوروپوسٹ نیوز کے مطابق اربوں روپے مبینہ کرپشن کے الزام میں سابق ڈی جی نیپرا ملزم سیّد انصاف احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم حکومتی خزانے کو 8 ارب کے نقصان کا موجب بنا۔ چونیاں پاور لمیٹڈ کی جانب سے 2010ء میں 200 میگا واٹ پر مشتمل پاور پلانٹ کی تنصیب کی گئی۔

نیب کے مطابق اربوں روپے کی رقم صرف مخصوص کمپنی کو غیرقانونی طور پر منتقل کی گئی۔ آئی پی پیز کو غیر قانونی ادائیگیوں کا براہ راست اثر بجلی کے نرخ اور ملکی معاشی حالات پر ہوا۔

نیب حکام کے مطابق ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت لاہور پیش کرینگے۔ دوران ریمانڈ ملزم سے شریک ملزمان کے حوالے سے اہم انکشافات اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

About The Author

Related posts