جمعرات 27 جون 2019

آصف زرداری اور نواز شریف کی جیل یاترا انتخابی وعدہ تھا: فواد چودھری

آصف زرداری اور نواز شریف کی جیل یاترا انتخابی وعدہ تھا: فواد چودھری

اسلام آباد: (یوروپوسٹ نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کے وعدوں کا اہم ترین باب ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا دس سال میں اربوں کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سر غنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں، اگلا مرحلہ ریکوری کا ہونا چاہیے، ملک سے باہر ٹھکانے لگائی رقوم واپس ہوں۔

 ادھر حسین نواز کے مطالبے کے جواب میں فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ علیمہ خان نے کیا اختیار استعمال کیا اور کیا فائدہ حاصل کیا ؟ علیمہ خان کا معاملہ صرف یہ تھا کہ 3 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ پاکستان میں بھی ڈیکلئر کرنا تھا، علیمہ خان کی منی ٹریل قطری خط پر مبنی نہیں تھی۔

فواد چودھری نے کہا کہ علیمہ خان نے ایک ایک روپے کا حساب دیا تھا، انہوں نے حسین نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا بتائیں کب آنا ہے عدالت ؟۔

About The Author

Related posts