جمعرات 27 جون 2019

عمران خان کو لندن بھاگتا ہوا دیکھ رہا ہوں،زرداری کی پیشگوئی

اسلام آباد: آصف علی زرداری نے گرفتاری کے بعد احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر حکومت پر لفظی تیر برسا دیئے، کہتے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ نہیں پتہ سب وزیر داخلہ کرا رہے ہیں۔

نیب نے آصف زرداری کو ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا تو بھی مفاہمت کے بادشاہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے، کمرہ عدالت میں سگریٹ کے کش بھی لگائے اور ٹیلی فون پر باتیں بھی کیں۔

نیب ٹیم سابق صدر کو کڑے پہرے میں عدالت لائی، عقبی دروازے سے اندر پہنچایا گیا، جیالے قائد جج کی آمد سے قبل کمرہ عدالت میں سگریٹ کے کش لگاتے رہے، وکیل فاروق نائیک کے کہنے پر ایک مرتبہ سگریٹ بجھایا، جج کی آمد میں تاخیر ہوئی تو دوسرا سگریٹ سلگا لیا۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ سیلیکٹیڈ وزیراعظم کو کچھ نہیں پتہ، جو کچھ ہورہا ہے وزیرداخلہ کروا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری دباؤ ڈالنے کا ہتھکنڈہ ہے، اگر میں نہیں ہوں گا تو بلاول ہوگا، بلاول نہیں ہوگا تو آصفہ ہوگی۔

صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا آپ اور میاں صاحب دونوں جیل میں ہیں عمران خان کا مستقبل کیا 

About The Author

Related posts