جمعرات 27 جون 2019

ناسا نے چاند پر جانے والی گاڑیوں کی تفصیل جاری کردی

ناسا نے چاند پر جانے والی گاڑیوں کی تفصیل جاری کردی

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی خلائی ادارے ناسا نے آرتیمس پروگرام کے تحت چاند پر اتارنے والی گاڑیوں کی تفصیلا ت جاری کردیں۔

ناسا نے تین کمرشل کمپنیوں سے کئے گئے معاہدے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمپنیاں اس کے لیے چاند کے مشن ڈیزائن کریں گی جسے آرتیمس نامی پروگرام کے تحت انسانوں کی چاند تک رسائی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

سال 2024 تک ناسا کی جانب سے چاند پر خلانورد بھیجے جائیں گے۔ اس سال کے اختتام تک ناسا سائنسی سامان کی تفصیل فراہم کرے گا۔ جس میں چاند کی سطح پر ریڈی ایشن کی پیمائش، لینڈنگ ٹیکنالوجیز کی آزمائش اور دیگر سے متعلق جدید آلات شامل ہیں، یہ کمپنیاں متعلقہ سامان کی تیاری، لانچنگ اور چاند پر اترنے تک کے تمام مراحل میں ناسا کی مدد کریں گی۔

ایسٹروبوٹک، انٹیوٹوومشین آف ہیوسٹن اور آربٹ بیونڈ آف ایڈیسن نامی ان تینوں کمپنیوں کے مشن مختلف ہوں گے۔ تینوں کمپنیاں ناسا کے ’’ کمرشل لونر پے لوڈ سروسز‘‘ (سی ایل پی ایس)منصوبے کے تحت سائنسی سامان اور ٹیکنالوجی سے متعلق آلات چاند پر پہنچائیں گی۔

آرتیمس پروجیکٹ کا مقصد 2028 تک چاند پر انسان کو قدرے طویل عرصے تک رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اسی سے انسانوں کی مریخ تک رسائی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

About The Author

Related posts