ہفتہ 20 جولائی 2019

پاکستانی نمک کا شور، حقائق کیا ہیں ؟

پاکستانی نمک کا شور، حقائق کیا ہیں ؟

لاہور: (نمائندہ یوروپوسٹ نیوز) سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی گلابی نمک (پنک سالٹ) سے بھارت کے اربوں ڈالرز کمانے کا بہت چر چا ہے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہے۔ جس میں بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان سے انتہائی سستے داموں گلابی پہاڑی نمک بھارت بر آمد کیا جا رہا ہے اور بھارت سستے داموں خریدے جانے والے اس نمک کو ویلیو ایڈیشن کے بعد سالانہ 129 ارب ڈالرز کما رہا ہے۔ تاہم پاکستانی کمپنی حب سالٹ کے چیف ایگزیکٹیو افسر اور لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اسماعیل ستار اس سے اتفاق نہیں کرتے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کو بر آمد کئے جانیوالے گلابی نمک کی قیمت اور حجم کے حوالے سے غلط فہمیاں ہیں، دنیا میں نمک کا مجموعی کاروبار 320 ملین ٹن کا ہے جس کا مالی حجم 13 ارب 50 کروڑ ڈالرز ہے جبکہ ویڈیو میں دکھائے جانیوالے اکثر برانڈز بھی پاکستانی ہیں جس میں ‘‘پنک ہمالین سالٹ’’ بھی شامل ہے جو کہ مقامی سالٹ کمپنی کا برانڈ ہے اور ہم اسے 1986 سے یورپ اور دیگر ممالک کو بر آمد کر رہے ہیں، پاکستان سے گلابی نمک تقریباً دنیا کے ہر ممالک کو بر آمد کیا جاتا ہے، پاکستان سے گلابی نمک سمیت نمک کی مجموعی بر آمدات 3 لاکھ ٹن کے قریب ہے جس میں حب سالٹ کا شیئر 70 فیصد ہے۔

About The Author

Related posts