جمعرات 27 جون 2019

روس سے میزائل نظام یقینی طور پر خرید چکے ہیں، اردوان

روس سے میزائل نظام یقینی طور پر خرید چکے ہیں، اردوان

انقرہ(دنیا مانیٹرنگ)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی روس سے دفاعی میزائل نظام ایس 400 خریدنے کے فیصلے پر قائم ہے اور ہم یہ نظام یقینی طور پر خرید چکے ہیں جبکہ میزائل نظام آئندہ ماہ یعنی جولائی میں ترکی کو مل جائے گا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنی سیاسی جماعت اے کے پارٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ ترکی کے دفاعی معاہدے کی وجہ سے امریکا ترکی کو ایف 35 طیاروں کی فراہمی کا فیصلہ واپس نہیں لے گا اور میں فون ڈپلومیسی کے ذریعے یہ مسئلہ حل کرلوں گا۔ دوسری طرف امریکہ نے ترک پائلٹوں کی ایف 35 طیارے اڑانے کی تربیت کا سلسلہ روک دیا ہے ۔ امریکہ کو خدشہ ہے کہ ماسکو کا فراہم کردہ میزائل نظام امریکا کے جدید ایف 35 طیاروں کی معلومات کی روس کو منتقلی کا سبب بن سکتا ہے ۔ امریکہ متنبہ کر چکا ہے کہ روسی میزائل نظام خریدنے کی صورت میں ترکی کو ایف 35 طیارے فراہم نہیں کیے جائیں گے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ واشنگٹن نے یہ دھمکی بھی دے رکھی ہے کہ روس کے ساتھ دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کی صورت میں امریکہ ترکی کے خلاف معاشی پابندیاں بھی عائد کر سکتا ہے ۔

About The Author

Related posts