ہفتہ 20 جولائی 2019

برطانیہ پاکستان سے سیاسی حوالگی کا معاہدہ نہیں کرے گا، برطانوی وزیر خارجہ

برطانیہ پاکستان سے سیاسی حوالگی کا معاہدہ نہیں کرے گا، برطانوی وزیر خارجہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک): برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی سیاسی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔

لندن میں برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کی پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی وعالمی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بات چیت آگے بڑھی ہے تاہم برطانیہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی سیاسی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حوالگی معاہدے کاغلط استعمال نہیں کیا جائے گا جبکہ برطانیہ نے وعدہ کیا ہے وہ پاکستان کو گرے لسٹ سےنکالنے میں مدد کرے گا۔

اسحاق ڈار کی حوالگی کے لیے ایم او یو پردستخط ہوگئے، شہزاد اکبر کا انکشاف

گزشتہ برس دسمبر میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ دوبارہ ہوگیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے جیلوں میں قید سزا یافتہ مجرمان کا تبادلہ ہوسکے گا۔

گزشتہ روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے انکشاف کیا تھا کہ اسحاق ڈار کی حوالگی کے لیے برطانیہ سے ایم او یو پردستخط ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، برطانیہ کا شواہد دینے سے انکار

شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا، ملزمان حوالگی کے نوٹ پردستخط ہونا باقی ہیں جس کے بعد اسحاق ڈارکو وہاں کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

سابق وزیر خزانہ کو وطن واپس لانے کے لیے ایف آئی اے کی جانب سے ریڈ وارنٹ جاری کرتےہوئے انٹرپول کو بھی درخواست دی گئی تھی ۔

About The Author

Related posts