ہفتہ 20 جولائی 2019

آئی ایم ایف سے ہدایات لینے والی ریاست مدینہ نہیں ہوسکتی، خرم دستگیر

آئی ایم ایف سے ہدایات لینے والی ریاست مدینہ نہیں ہوسکتی، خرم دستگیر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی): نون لیگی رہنماء خرم دستگیر کہتے ہیں کہ وزیراعظم اور حکومت ریاست مدینہ کا نام لینا بند کردے، جہاں آئی ایم ایف سے ہدایات آتی ہوں وہ ریاستِ مدینہ نہیں ہوسکتی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء خرم دستگیر خان نے وزیراعظم اور حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ ہم سے کہا گیا تھا 12 لوگوں سے ملک چلالیں گے، آج 12 سے 4 گنا زیادہ لوگ ہیں لیکن ملک نہیں چل رہا، وزراء کی تنخواہ میں کمی سے قوم کو صرف 10 لاکھ کا فائدہ ہوا۔

وہ بولے کہ وزیراعظم اور حکومت ریاست مدینہ کا نام لینا بند کردے، جہاں آئی ایم ایف سے ہدایات آئیں وہ ریاست مدینہ نہیں ہوسکتی، جو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکے وہ ریاست مدینہ نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو کا علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ

خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ کابینہ ڈویژن کیلئے 24 ارب روپے رکھے گئے ہیں، عمران خان کہتے تھے ایم این اے کو رقم دینا کرپشن کی ابتداء ہے، جہاں اس حد تک غلط بیانی ہو وہ ریاست مدینہ نہیں ہوسکتی۔

About The Author

Related posts