ہفتہ 20 جولائی 2019

پاکستان کی جیت کے بعد شعیب اور ثانیہ مرزا وینا ملک کے نشانے پر

پاکستان کی جیت کے بعد شعیب اور ثانیہ مرزا وینا ملک کے نشانے پر

لاہور(نمائندہ خصوصی): آئی سی سی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی فتح کے بعد اداکارہ وینا ملک نے حالیہ دنوں میں کارکردگی نہ دکھانے پر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

چند روز قبل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد شیشہ کیفے میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو سامنے آنے پر خاصی لے دے ہوئی تھی جس میں شعیب اور ثانیہ دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ وینا کی جانب سے  مشورہ دیا گیا تھا کہ بچے کو وہاں لے جانا مضر صحت ہے جس پر ثانیہ نے وینا کو ان کے ماضی کے حوالے سے طنز کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیے: وینا ملک کی ٹویٹس پر ثانیہ مرزا کا نامناسب جواب

بھارت سے ہار اور شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف اسکواڈ میں شعیب ملک کو ڈراپ کر کے حارث سہیل کو شامل کیا گیا جنہوں نے اپنا انتخاب درست ثابت کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 89 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

آج سے بھائ اور بھابھی دل کھول کے شیشہ بار جائیں اور پیزے برگرز کھائیں 👻

سنو ھمیں تم سے ہیار ھے 😍😂🤭

— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) June 24, 2019

وینا ملک نے پاکستان کی فتح کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے ثانیہ کے ساتھ ساتھ شعیب ملک کو بھی نشانے پر رکھ لیا۔ اداکارہ نے نام لیے بغیر ٹویٹ کی کہ ’’ آج سے بھائی اور بھابھی دل کھول کے شیشہ بار جائیں اور پیزے برگرز کھائیں، ساتھ ہی تڑکا بھی لگایا کہ سنو ہمیں تم سے پیار ہے‘‘۔

سوشل میڈیا صارفین کی یادداشت اتنی بھی کمزور نہیں کہ سمجھ نہ  پاتے کہ آخر کس کی بات کی جا رہی ہے۔  اسی لیے فورا سے تبصروں میں بوجھ ڈالا ، کسی نے وینا کی بات سے اتفاق کیا تو کسی نے الٹا انہیں ہی مشورہ دے ڈالا کہ رات گئی بات گئی۔

کہیں یہ ثانیہ اور شعیب کی بات تو نہی ہو رہی؟؟؟

اگر انکی ہو رہی تو ساتھ میں بچے کو مینشن نہ کرنا زیادتی ہے

— зеби Африди (@Zebi_Afridi) June 24, 2019

Classic shot veena Ji

Is malik k sath aisa hi hona chaiye

Inhon ne Pakistan ki cricket ka satiya nas kr diya hai#PAKvSA

— Allama Shami (@AhtashamUlHasn) June 24, 2019

ہاں ٹیم میں اب انکی کوئی جگہ نہی

— Baloch Zaada (@AdeelAh92247003) June 24, 2019

کل جو حارث سہیل نے شعیب ملک کے ساتھ کی ہے، اب شیشہ ہی رہ گیا ہے بیچارے کے پاس پینے کو….😂😂😂😂

— Skyhawks1133 (@skyhawks1133) June 24, 2019

pic.twitter.com/PvKnI16ycD

— Farhan Ahmad (@FarhanA84739708) June 24, 2019

Don’t say like this.

— Saba (@ItsSabaZainab) June 24, 2019

ایک اور ٹویٹ میں وینا ملک نے گزشتہ سے پیوستہ کے مصداق لکھا کہ ’’ بھائی اور بھابھی آجکل فارغ ہیں تو دونوں نے مل کر ایک عدد شیشہ بار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، لوکیشنز کل سے دیکھیں گے۔

کیونکہ بھائ اور بھابھی آجکل فاغ ھیں تو دونوں نے مل کر ایک عدر شیشہ بار کھولنے کا فیصلہ کیا ھے۔۔۔!!!

لوکیشنز کل سے دیکھنا شروع کریں گے 😇😇

— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) June 24, 2019

وینا کے ٹویٹس میں املا کی غلطیاں تھیں، اس لیے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ پہلے وہ ٹھیک کرلیں۔

آج اپ بھی فارغ کا لفظ ٹھیک کر لیں

— RANA NAZIM (@RANANAZ06396156) June 24, 2019

کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے سو پلیز کھلاڑیوں کے بارے میں ایسے کمنٹ مت کریں۔۔۔

جزاک اللّہ

— Sohaib (@Sohaib13961124) June 24, 2019

لوکیش سیالکوٹ میں ہیں ہی ہوگی🤣🤣🤣🤣

— ᴛʜᴇ ᴛᴀɴᴏʟɪ™ (@Itx_HaMmad44) June 24, 2019

یہ ٹویٹ انتہائ نا مناسب ہے ☹️

— Tayyab Hussain (@tiyyob) June 24, 2019

اس کے علاوہ کئی ایک نے تو لوکیشن بھی بتا دی کہ شعیب اور ثانیہ کہاں سے بزنس اسٹارٹ کریں گے۔ وینا ملک کو اس ٹویٹ کے حوالے سے طنز کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

About The Author

Related posts