ہفتہ 20 جولائی 2019

بلاول بھٹو نے پروڈکشن آرڈر پر سردار اختر مینگل سے حمایت مانگ لی

بلاول بھٹو نے پروڈکشن آرڈر پر سردار اختر مینگل سے حمایت مانگ لی

اسلام آباد(یوروپوسٹ نیوز)بلاول بھٹو کی سردار اختر مینگل سے ملاقات ہوئی ہے ، پروڈکشن آرڈر پر بی این پی مینگل کی حمایت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

سربراہ بی این پی مینگل سے مکالمہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ بے شک چھ نکات کی تکمیل کے حوالے سے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں لیکن پروڈکشن آرڈر پر ہمارا ساتھ دیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان پروڈکشن آرڈر کے اجرا کےحوالے سے کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا۔

سردار اختر مینگل نے تجویز دی کہ کمیٹی میں پی ٹی آئی کا ایک نمائندہ بھی شامل ہونا چاہیے، سردار اختر مینگل نے تجویز سے وزیراعظم کو بھی آگاہ کردیا۔

About The Author

Related posts