ہفتہ 20 جولائی 2019

وزیراعظم کی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم کی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی): وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کا نوٹس لیتے ہوئے بدعنوانی، ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں مہنگائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مہنگائی، بدعنوانی اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کاررائی کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پرائس مارکیٹ کمیٹیوں کو مزید فعال بنایا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس کا اثر بالواسطہ طور پر عوام پر پڑ رہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بھی عام آدمی شدید متاثر ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آئے روز بڑھ رہی ہیں۔

عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا فیلڈ عملے کی ذمہ داری ہے، فیلڈ افسر ہول سیل مارکیٹوں کا دورہ اور بولی کے دوران قیمتوں کے تعین کو یقینی بنائیں۔

مزید جانیے : ڈالر مزید 4 روپے مہنگا، امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح

ان کا مزید کہنا ہے کہ ذمہ داریوں سے احتراز کی روش نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز اور کمشنر اسلام آباد کو اس حوالے سے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

About The Author

Related posts