ہفتہ 20 جولائی 2019

پاکستانیوں، بھارت یا انگلینڈ؟سابق انگلش کپتان ناصرحسین کا دلچسپ سوال

پاکستانیوں، بھارت یا انگلینڈ؟سابق انگلش کپتان ناصرحسین کا دلچسپ سوال

لندن(ویب ڈیسک): آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے تمام ٹیموں کی کوششیں جاری ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان آسٹریلیا کے چانس تو پکے ہیں لیکن تیسرے نمبر پر موجود بھارتی ٹیم بھی 5 میچ باقی ہونے کے باعث فائنل 4 میں پہنچی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

انگلینڈ پوائنٹس ٹیبل پردوسرے نمبر پر براجمان ہے لیکن چونکہ ٹیم 7 میچز کھیل چکی ہے اور 2 باقی ہیں جن کے نتیجے کا دوسری ٹیموں کو آگے لانے میں اہم کردار ہوسکتا ہے۔ یعنی اگر انگلینڈ بھارت کے ساتھ اتوار 30 جون  کو شیڈول اگلا میچ ہار جائے تو پاکستانی ٹیم کو اس سے بہت فائدہ پہنچے گا۔

اسی تناظر میں انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے ایک دلچسپ ٹویٹ کی ، انہوں نے لکھا ’’تمام پاکستانی شائقین کرکٹ سے سوال ہے کہ اتوار کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں وہ کسے سپورٹ کررہے ہیں‘‘۔

About The Author

Related posts