ہفتہ 20 جولائی 2019

کامیڈین عمر شریف خیریت سے ہیں ، اہل خانہ

کامیڈین عمر شریف خیریت سے ہیں ، اہل خانہ

کراچی(نمائندہ خصوصی): پاکستان کے مشہور و معروف کامیڈین عمر شریف کے اہل خانہ نے ان کی بیماری کے حوالے افواہوں کی ترید کردی ۔

عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے کہا کہ ان کے والد اپنے اسٹیج شو کی ریہرسل میں مصروف تھے اور آپ لوگ جلد انہیں اسٹیج پر دیکھیں گے ۔

جواد عمر نے کچھ میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد روز مرہ کے چیک اپ کے کیلئے اسپتال گئے تھے ان کی صحت بلکل ٹھیک ہے  ۔

کامیڈین عمر شریف کے بھتیجے فیضان برنی نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے انکل روز مرہ کے چیک اپ کے لیے اسپتال گئے تھے جہاں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ اپریل کے ماہ میں عمر شریف سماء کے پروگرام نیا دن میں آئے تھے جب انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد اسٹیج پر نظر آئیں گے ۔

عمر شریف نے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ عید پر ڈرامہ بھی کررہا ہوں اور ورلڈ ٹور پر بھی نکل رہا ہوں۔

About The Author

Related posts