ہفتہ 20 جولائی 2019

وزیراعظم 20 جولائی کو امریکا کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم 20 جولائی کو امریکا کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی): وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا طے ہوگیا وہ 20 جولائی کو 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ 20 جولائی کو 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں پاک امریکا دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی، افغان امن عمل سمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

About The Author

Related posts